عید کی چھٹیوں میں فیملی تفریح کیلئے پارکس کھلے رہیں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عیدالفطر کی چھٹیوں میں فیملی تفریح کے لئے پارکس کھلے رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں عید پر فیمیلز کے تحفظ کے لئے انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھا لیا، شکرپڑیاں، لیک ویو اور دامنِ کوہ فیملی پارک کے طور پر کھلے رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 20 تا 23 مارچ پارکس فیملیز کے لئے مخصوص کر دیئے گئے۔

شکرپڑیاں، لیک ویو اور دامنِ کوہ پارک عید کے لیے فیملی پارک مختص کر دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں