27 سالہ ترکش فیشن انفلوئنسر عائشہ گل کی پراسرار موت ہوگئی

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی اچانک اور پراسرار موت سے سوشل میڈیا اور مداحوں میں شدید صدمے کی لہر دوڑ گئی۔

27 سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے (Kağıthane) میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق جب وہ عائشہ سے رابطہ نہ کرسکے تو تشویش بڑھ گئی اور انہوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ابتدائی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بعد ازاں پولیس اور پراسیکیوٹر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو مزید فرانزک جانچ کے لیے منتقل کر دیا تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق عائشہ گل حال ہی میں بیرونِ ملک سفر سے واپس آئی تھیں۔

تحقیقات کے دوران عمارت کی سکیورٹی فوٹیج بھی دیکھی گئی جس میں ایک شخص، سونائے کُرتولوش کو ان کے گھر میں داخل ہوتے اور کچھ دیر بعد باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے متعلقہ شخص سے پوچھ گچھ کی تاہم بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا، اس کے وکلا کے مطابق وہ موقع پر موجود نہیں تھا۔

حکام نے تاحال کسی بھی قسم کی بدفعلی (foul play) کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم کیس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں، فارنزک رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں