فرانسیسی صدر کا توانائی تنصیبات پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار
پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مشروِ وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا کہ تنازع اب ہائیڈرو کاربن پیداوار کے مراکز تک پھیل گیا، مشرق وسطیٰ توانائی تنصیبات پر حملہ نہایت خطرناک مرحلہ ہے، پہلی بار خلیج کی پیداواری صلاحیت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے قطر میں راس لفان انڈسٹریل سٹی پر مزائلوں سے حملہ کیا تھا جس کے بعد وہاں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تھی، قطر انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعد الکعبی نے کہا ہے کہ ایران کے حملوں نے قطر کی ایل این جی پیداواری صلاحیت کو 5 سال کیلئے 17 فیصد تک ختم کر دیا ہے۔