گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے پر سخت کریک ڈاؤن کا حکم
لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان سنٹرل ریجن موٹر وے و ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈگی اور سامان رکھنے والی جگہ پر مسافروں کو بٹھانے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد نے کہا کہ آئی جی سلطان چوہدری کی ہدایات پر زائد کرایہ کے خلاف سنٹرل ریجن کی مہم جاری ہے، این فائیو سنٹرل سیکڑ ون، ایم سی 1 اور ایم سی ٹو زون میں زائد کرایہ واپس کروایا جارہا ہے جبکہ زائد کرایہ واپس کروانے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں مسافروں کو زائد کرایہ واپس کروایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوورلوڈنگ کے خلاف سخت ایکشن کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے جبکہ اوور سپیڈنگ کے خلاف نئی حدِ رفتار پر سخت عملدرآمد جاری ہے، مسافروں سے غیر انسانی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان سنٹرل ریجن نے مزید بتایا کہ موٹرویز پر کار کیلئے 100 اور ہیوی ٹریفک کیلئے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ حد جبکہ قومی شاہراہوں پر کار 80 اور ہیوی ٹریفک کیلئے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار مقرر ہے۔
ترجمان سنٹرل ریجن نے عوام کو ہدایت دی کہ عید کے دوران محتاط سفر کریں اور سیفٹی کو یقینی بنائیں۔