پی ایس ایل 11: اظہر علی پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ مقرر
پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنالیا ہے۔
پشاور زلمی نے اظہر علی کو پی ایس ایل 11 کےلیے ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے۔
41 سالہ اظہر علی نے 97 ٹیسٹ اور 53 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 7 ہزار 142 اور 1 ہزار 849 رنز بنائے ہیں، انہوں نے دونوں طرز کی کرکٹ میں بالتریب 66 اور 8 کیچز پکڑے ہیں۔
پشاور زلمی نے پہلی اور آخری بار 2017ء میں فائنل جیتا تھا، جبکہ 2018ء، 2019ء اور 2021ء میں فائنل کھیل چکی ہے۔