مشرق وسطیٰ جنگ سے خطے کو 194 ارب ڈالر تک کے معاشی نقصان کا خدشہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ جنگ سے خطے کو 194 ارب ڈالر تک کے معاشی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق خطے کی جی ڈی پی میں 3.76 فیصد تک کمی آسکتی ہے، آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں 70 فیصد سے زیادہ کمی آئی، تیل کی قیمت 72 سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق مزید 40 لاکھ افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، عراق ، لبنان اور شام سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، خطے میں 16 لاکھ سے 36 لاکھ تک ملازمتیں خطرے میں ہیں۔