متحدہ کہتی ہے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں، بلدیاتی انتخابات ہوں تو بھاگ جاتی ہے: شرجیل میمن
کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ متحدہ کہتی ہے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں لیکن جب بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تو بھاگ جاتی ہے، پہلے بھی بلدیاتی انتخابات میں شکست دیکھ کر ایم کیو ایم بھاگ گئی تھی، فاروق ستار کی بات کو زیادہ اہمیت نہ دیں وہ پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے گندم کی خریداری کی منظوری دے دی ہے، کسانوں کو 3500 روپے سپورٹ پرائس دے رہے ہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی، تمام تعلیمی اداروں میں اب کلاسز آن لائن نہیں ریگولر ہوں گی۔
وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار بولے کچے میں آپریشن کے دوران 393 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے، سکھر سے بہاولپور کا سفر مشکل تھا، اب محفوظ بنا دیا گیا ہے، ہم اب آپریشن کے دوسرے فیز میں جا رہے ہیں۔