اے این ایف کی کارروائیاں، 220.98 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 7 کارروائیاں کے دوران 220.98 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پنجگور، اسلام آباد، لاہور، پشاور، راولپنڈی اورچاغی میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 138 کلو 50 گرام آئس،اور 29 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

دوسری جانب کارروائی میں 18 کلو 400 گرام چرس، 5 کلو 520 گرام ہیروئن اور 30 کلوگرام افیون، 10 گرام کوکین بھی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں