بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے پنڈی بھٹیاں کا نوجوان جاں بحق، 4 لاپتہ ہو گئے

پنڈی بھٹیاں: (دنیا نیوز) بحیرہ روم میں کشتی الٹنے سے پنڈی بھٹیاں کا ایک نوجوان جاں بحق اور 4 لاپتہ ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بحیرہ روم میں جاں بحق ہونے والے 25 سالہ نوجوان عاطف علی کا تعلق گاؤں کوٹ نظام سے ہے جبکہ 30 سالہ جعفر علی، 23 سالہ حمزہ، سفیان اور ہارون حادثے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

متاثرہ خاندان کے مطابق نوجوان سنہرے مستقبل کے خواب سجائے ڈنکی کے ذریعے یورپ جا رہے تھے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر متاثرہ خاندان سوگوار ہے، علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی۔

یہ واقعہ دو روز قبل لیبیا کے نزدیک پیش آیا، اطلاع اب ملی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں