جوا پروموشن کیس، یوٹیوبراقرا کنول اورعروب جتوئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور: (دنیا نیوز) آن لائن جوا ایپ پروموشن کیس میں عدالت نے یوٹیوبر اقرا کنول، اریب اور ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔

لاہورکی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نےعبوری ضمانتوں پرکیس کی سماعت کی، یوٹیوبر اقرا کنول اور انکے شوہر اریب عدالت پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے سلیم چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 23 اپریل تک توسیع کر دی۔

اسی نوعیت کے ایک اور مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے بھی عدالت پیش ہو کرحاضری لگوائی، این سی سی آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت طلب کی، جسےعدالت نے منظور کر لیا اورعبوری ضمانت میں توسیع کردی، ملزمان پر این سی سی آئی اے نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں