تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقاء کی فہرست منسوخ کر دی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقاء کی فہرست منسوخ کر دی گئی۔
نئی فہرست جمعرات کی صبح اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کی جائے گی، اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے بدھ کی شام فہرست جیل حکام کو دی تھی۔
منسوخ کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، حامد خان، بیرسٹر علی ظفر کا نام شامل تھا، علی بخاری، انتظار پنجوتھا اور اخوندزادہ حسین کا نام بھی شامل تھا۔