ایران امریکہ کشیدگی، 12 مزید افراد پاکستان پہنچ گئے

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 60 ویں روز بھی جاری رہا۔

حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج12افرادوطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجمو عی طور پر 3368 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔

28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈرکے ذریعے 13987 افراد وطن واپس پہنچے۔

حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں مزدور، بزنس مین، طلبہ اور زائرین شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں