وزیراعظم آزاد کشمیر کی داتا دربار حاضری، ترقیاتی کام میں اظہارِ دلچسپی
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل راٹھور نے داتا دربارؒ کا دورہ کیا، حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، وزیر اعلیٰ کے ہمراہ آئی جی آزاد کشمیر بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم کو داتا دربارؒ کے توسیعی اور تزئین و آرائش منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہیں مزار داتا گنج بخشؒ کے توسیعی منصوبے پر جاری کام اور ایکسپینشن و ریویمپنگ پراجیکٹ سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر نے داتا دربارؒ کے جاری ترقیاتی کاموں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت دی کہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں، حکام نے وزیراعظم کو فرنٹ پلازہ اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
داتا دربارؒ کی توسیع اور اپ گریڈیشن سے نہ صرف زائرین کی سہولیات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس تاریخی مقام کی خوبصورتی اور انتظامی معیار میں بھی بہتری آئے گی۔