مظفرآباد: صدارتی انتخاب میں تاخیر پر درخواست سماعت کیلئے منظور

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے صدارتی انتخاب میں تاخیر پر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

صدر کے انتخاب میں 30 دن کی آئینی مدت کی خلاف ورزی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، تین رکنی لارجر بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو 20 اپریل سے پہلے فائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر کا انتخاب نہ ہونا آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، عدالت نے آرٹیکل 9 اور 56-A کی تشریح کو اہم قرار دے دیا۔

بینچ نے فیصلہ دیا کہ معاملے کی تفصیلی سماعت اور میرٹ پر جائزہ ضروری ہے، حکومت، سپیکر اسمبلی اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنا دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں