وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کی گئی سفارشات منظور نہ ہو سکیں، پنجاب حکومت کا مؤقف ہے کہ تاجروں کو معاشی طور پر مزید دباؤ میں نہیں ڈال سکتے، اسی لیے کاروباری اوقات میں فوری کمی کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے اور اوقاتِ کار میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کے لیے مزید مشاورت کی جائے گی، اس سلسلے میں تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے رابطے جاری ہیں اور حتمی فیصلہ باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ اس حوالے سے ایک اور اہم اجلاس جلد متوقع ہے جس میں آئندہ کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں