ایران کا بھرپور جواب، کویت میں امریکی ایئر بیس پر حملہ، 15 فوجی زخمی

تہران، کویت سٹی: (دنیا نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کویت میں امریکی ایئر بیس پر ڈرون حملہ کر دیا جس کے باعث 15 فوجی زخمی ہوگئے۔

پینٹا گون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں زخمی فوجیوں کی تعداد 373 ہوگئی، حیفا میں طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والی ریفائنری تباہ ہوگئی،کویت میں العدیدی بیس کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، امریکی اور اسرائیلی بحری جہازوں پر بھی حملے کئے گئے۔

قطری آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا، ایران کا آبنائے ہرمز پر نیا قانون لانے کا اعلان کر دیا، ایرانی نائب سپیکر کہتے ہیں آبنائے ہرمز پر خود مختاری کا قانون تیار کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں