سکیورٹی خدشات: راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
پابندی کے باعث ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
اسلحہ کی نمائش اور اشتعال انگیز، نفرت انگیز تقاریر کو بھی ممنوع قراردے دیا گیا، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
پولیس کو پابندیوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے امن و امان کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی کی رپورٹس ملیں، شہریوں اور املاک کی حفاظت کیلئے اقدام کیا گیا۔