یو این سیکرٹری جنرل کے ذاتی مندوب کی ایران کے دورے کی تیاریاں
نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل کے ذاتی مندوب ایران کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
یو این سیکرٹری جنرل کے ذاتی مندوب کے دورے کا منصوبہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کا حصہ ہے، مندوب کے دورے کا انحصار سکیورٹی اور لاجسٹکس پر ہوگا۔
یاد رہے کہ گوتریس کے مندوب سابق یو این سفارتکار جین آر نالٹ پیر کو مشرق وسطیٰ پہنچے تھے تاہم اقوام متحدہ نے جین آر نالٹ کے دورے کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔