امریکا معاہدے کی شرائط کے ابتدائی مرحلے میں ہی پیچھے ہٹ رہا ہے: ایران

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا معاہدے کی شرائط کے ابتدائی مرحلے میں ہی پیچھے ہٹ رہا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں امریکی صدارتی دفتر کی ترجمان کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ لبنان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے کا حصہ نہیں ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ امریکا کی جانب سے معاہدے سے پھرنے کی ایک اور مثال نہیں تو پھر کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے وزیراعظم شہبازشریف کا گزشتہ روز کا بیان بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایران اور امریکا نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جو لبنان سمیت ہر جگہ لاگو ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں