اسلام آباد امن مذاکرات کے تناظر میں پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد امن مذاکرات کے تناظر میں پاکستان پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اہم ترین عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کئے، وزیراعظم کو اہم عالمی رہنماؤں کی ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں۔

شہباز شریف کو امیر قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی وزیر اعظم نے آج ٹیلی فون کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی و عسکری قیادت کا اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کا عزم

عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد پیش کی۔

انہی سفارتی کوششوں کی بدولت ایران اور امریکہ میں جنگ بندی ہوئی اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں