ڈی آئی خان میں مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان: (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں مضرصحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پیش آیا جہاں مضرصحت حلوہ کھانے سے بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں نے جنگل میں رکھا حلوہ کھایا تھا اور متاثرہ خاندان پہاڑ پر مزدوری کے لیے آباد تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغار کردیا گیا ہے اور معاملے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔