لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے کیا جا رہا: منعم ظفر

کراچی: (دنیا نیوز) امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ لیاری کو پیرس بنانے کا وعدہ 18 سال سے کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں لیاری آٹھ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر کا کہنا تھا کہ ناصر حسین شاہ نے لیاری ٹرانسمیشن پروجیکٹ کا اعلان کیا، لیاری کی سڑکیں بنائی جائیں گی، یہ بھی کہا گیا کہ سیوریج کا نظام ٹھیک ہوگا اور صاف پانی آئے گا، یہ سارے وعدے پیپلز پارٹی 18 سال سے کرتی آ رہی ہے، یہاں ہر آنے والا پیکج کرپشن کا دھندا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ٹاؤن پیپلز پارٹی کے پاس ہے، لیاری کی ہر یونین کونسل کو دو، دو کروڑ روپے پیپلزپارٹی نے دلوائے، 13 یونین کونسلز ہیں دو سال میں 52 کروڑ دیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا 3 سالوں سے لیاری میں ٹاؤن یا پھر بلدیاتی وزیر نے کیا کام کیا؟ لیاری کی عوام کے ساتھ دھوکا کیا جاتا ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ لیاری آج بھی پتھر کے دور میں ہے، حق دو لیاری کی عوام کو کے نام سے مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں