پی ایس ایل 11: کنگز مین کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 21 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں جس میں اسلام آباد کو تین میچز میں کامیابی ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں حیرآباد کنگزمین صرف اپنا ایک میچ ہی جیت سکی جبکہ انہیں چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا جبکہ حیدرآباد کنگزمین کا ساتواں نمبر ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں