گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری

گلگت: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے شیڈول کا اعلان کیا۔

الیکشن کمشنر کے مطابق گلگت بلتستان میں پولنگ 7 جون 2026 کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 16 سے 20 اپریل تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 21 اپریل کو جاری ہوگی۔

راجہ شہباز خان نے کہا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اپریل تک مکمل ہوگی، اپیلوں پر فیصلے 9 مئی تک کیے جائیں گے، امیدوار 11 مئی تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی نشانات اور حتمی فہرست 12 مئی کو جاری ہوگی، گلگت بلتستان کے 24 حلقوں میں ایک ہی روز پولنگ ہوگی۔

راجہ شہباز خان گلگت بلتستان میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، تمام اداروں کے تعاون سے پرامن انتخابات یقینی بنائیں گے۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات 14 جون کو ہونگے، بلدیاتی انتخابات کا بھی شیڈول جلد جاری ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں