واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ متعارف کرانے کی تیاری

نیویارک: (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ ویب ورژن کیلئے جلد ہی بڑی اپ ڈیٹ متعارف کرائے جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صارفین کو متعدد نئی ڈیسک ٹاپ تھیمز فراہم کی جائیں گی، میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ ویب کے لیے تقریباً 49 نئی تھیمز پر کام جاری ہے، جو اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہیں، ان تھیمز میں موجودہ ڈیفالٹ تھیم بھی شامل ہے، جبکہ ڈیفالٹ لائٹ تھیم کے ساتھ مجموعی تعداد 50 تک پہنچ جائے گی۔

یہ پیش رفت واٹس ایپ ویب کے صارفین کیلئے خاصی اہم ہے کیونکہ موبائل ایپ کے مقابلے میں ویب ورژن میں اپ ڈیٹس نسبتاً کم متعارف کرائی جاتی ہیں۔

تاہم کمپنی کی جانب سے تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں