ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذوالقعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ذوالقعدہ 1447 ھ کے چاند کی رویت کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب کیا گیا۔
اجلاس میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے ارکان شرکت کریں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔