افغان عوام اور سیاسی قیادت کا طالبان پرعدم اعتماد زور پکڑنے لگا
کابل: (دنیا نیوز) رہنما حزب اسلامی گلبدین حکمت یار نے طالبان رجیم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے سیاسی تبدیلی اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا کہ طالبان رجیم میں افغانستان کے حالات ہرگز عوامی امنگوں کے مطابق نہیں، فوری اصلاحات ضروری ہیں۔
گلبدین حکمت یار نے طالبان رجیم میں آئین اورشوریٰ جیسے بنیادی عناصر کی عدم موجودگی پر افغان طالبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
افغان سیاسی جماعت حزب وحدت اسلامی افغانستان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود سیاسی قائدین عوامی مینڈیٹ کے حامل نظام تک واپس نہیں آئیں گے، بصورتِ دیگر بحران کے ذمہ دارطالبان ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کے آمرانہ رویہ اور کڑی پالیسیوں کے باعث افغان عوام نظام کی تبدیلی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔