شہر قائد میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں فائرنگ کرکے کار سوار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
واقعہ شاہراہ فیصل پر نجی ہوٹل کے قریب پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 37 سالہ سارنگ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔