کانگریس رہنما ارجن کھڑگے نے مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) کانگریس رہنما ارجن کھڑگے نے مودی کو دہشتگرد قرار دے دیا۔

مودی کا پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے شروع ہونے والی ہزیمت اور رسوائی کا سفر تاحال جاری ہے، کانگریسی رہنما ارجن کھڑگے مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد ہے کیونکہ اس کی پارٹی برابری اورانصاف پر یقین نہیں رکھتی۔

کانگریس رہنما ارجن کھڑگے نے گزشتہ برس پہلگام فالس فلیگ آپریشن پربھی مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 6 مئی 2025کو پہلگام واقعہ کوانٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے۔

کانگریس رہنما نے دعویٰ کیا کہ مودی کو پہلگام واقعہ کا پہلے سے علم تھا جس پرانہوں نے مقبوضہ کشمیرکا دورہ منسوخ کیا تھا۔

ماہرین کے مطابق بھارت کے اندر سے مودی کو دہشتگرد قرار دیا جانا بھارتی عوام میں ہندوتوا نظریات کےخلاف بڑھتی شدید نفرت کاعکاس ہے، پہلگام فالس فلیگ کوایک سال گزرنے کے باوجود بھارت اپنے الزامات کے حوالے سے کوئی مستند شواہد پیش نہیں کرسکا جبکہ پرتشدد اورانتہا پسند پالیسیز کے باعث مودی عالمی سطح پر نفرت اوردہشتگردی کااستعارہ بن چکاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں