کراچی: پولیس نے شہری سے لاکھوں روپے رقم لوٹنے والے ملزمان گرفتار پکڑ لیے

کراچی: (دنیا نیوز) تھانہ تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لاکھوں روپے رقم لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ 2 روز قبل شہری سے 29 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات رونما ہوئی، تیموریہ پولیس نے 48 گھنٹوں میں کیس حل کر لیا، ملزمان سے 22 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واردات مقدمہ مدعی کے اپنے ہی دوست نے ساتھیوں سمیت انجام دی، ملزمان نے واردات سے پہلے راستے کی ریکی کی اور پھر واردات سر انجام دی، ملزمان کے قبضے سے جعلی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ مدعی کی جانب سے واردات میں لوٹی گئی رقم غلط لکھوائی گئی تھی، ملزمان کو گرفتار کیا گیا تو معلوم ہوا اصل رقم 22 لاکھ روپے تھی، ملزمان کا سابقہ کرِمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں