اسرائیلی حملے میں شہید لبنانی خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی لبنان کی خاتون صحافی امل خلیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امل خلیل کی نماز جنازہ بیساریہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہزاروں افراد امل خلیل کے درجات کی بلندی کی دعائیں کیں۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق امل نے زخمی ہونے کے بعد والدین اور لبنانی فوج کو فون کیا تھا، امل خلیل ساتھیوں کے ساتھ زخمی حالت میں 7 گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہیں۔

تاہم صیہونی فورسز نے مدد کیلئے آنے والے ریسکیو اداروں کو بھی نشانہ بنایا، اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی وزیرِ اعظم نواف سلام نے کہا تھا کہ صحافی امل خلیل پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں