ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان، امریکہ، برطانیہ میں مہنگا

لندن: (دنیا نیوز) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان جب کہ برطانوی خام تیل 105 ڈالر 58 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔

امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 95 ڈالر 81 سینٹ ہو گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.97 فیصد کی تیزی آگئی۔

ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں 0.08 ، دوسری جانب ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.48 فیصد اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 3.38 فیصد ، چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.33 فیصد گر گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں