پنجاب اسمبلی کا اجلاس 27 اپریل کو ہوگا، ایجنڈا جاری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 27 اپریل کو ہو گا، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر دو بجے شروع ہوگا، اجلاس میں مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے سوالوں کے جوابات دیئے جائیں گے۔

اجلاس میں تحریک التوائے کار اور توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائیں گے، اجلاس میں 16 بل بھی پیش کرکے منظور کروائے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گندم اور زراعت کے ایشوز پر بحث بھی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں