پی آئی اے کا لاہور سے بھی حج آپریشن کا آغاز، ایئر پورٹ پر خصوصی تقریب

لاہور:(دنیا نیوز) پی آئی اے کا لاہور سے بھی حج آپریشن کا آغاز ہو گیا۔

پہلی حج پرواز پی کے 747 کے ذریعے 310 عازمین حج روانہ ہوئے، ابتدائی طور پر حج پروازیں مدینہ منورہ روانہ ہو رہی ہیں۔

لاہور سے 34 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 12 ہزار سے زائد عازمین حج روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب عازمین حج کو لاہور ائر ہورٹ سے سٹیشن منیجر اشفاق اعوان، ڈسٹرکٹ منیجر واجد سلیم اور پی آئی اے کی سینئر افسران نے رخصت کیا۔

علاوہ ازیں ایئر ہورٹ پر ایک پروقار تقریب میں کیک کاٹا گیا اور عازمین حج میں پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں