میٹرک امتحانات: منگھو پیر میں نقل کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی: (دنیا نیوز) منگھو پیر میں نقل کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔

منگھو پیر میں امتحانی مرکز کی جگہ شادی ہال میں پرچے کا انعقاد کیا گیا، پرائیویٹ شادی ہال میں دروازوں کو تالا لگا کر میٹرک امتحانات جاری تھے۔

سیکڑوں طلبہ سے پیسے بٹور کر شادی ہال میں سینٹر بنا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے ٹیم کے ساتھ شادی ہال پر چھاپہ مارا۔

شادی ہال میں طلبہ کھلے عام موبائل فونز کے استعمال کے ساتھ پرچہ حل کرتے پکڑے گئے، نقل کرانے میں سرکاری افسران بھی ملوث تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ٹیم نے فقط دو کیس میٹرک بورڈ کو بھیجے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں