دشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر عوام کو بددل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دشمن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا کر عوام کو بددل کرنا چاہتے ہیں۔
عوام کے نام اہم پیغام میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ عوام عدم اطمینان پیدا ہونے سے روکیں۔
یہ بھی پڑھیں: 5 مئی کو صحرائے طبس میں امریکا کی تاریخی شکست کی برسی منائیں گے: ایرانی صدر
مسعود پزشکیان نے کہا کہ فی الحال قربانی نہیں، صرف بجلی کی کھپت میں کمی کی ضرورت ہے، ایرانی صدر نے عوام سے بجلی اور وسائل کے محتاط استعمال پر زور دیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ 10 بلب جلانے کی بجائے 2 استعمال کریں، ایرانی صدر نے دشمن کے دباؤ کے باوجود عوامی حوصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی۔