لاہور بورڈ کا تاریخی اقدام، پریکٹیکل امتحانات کیلئے پہلی بار خودکار نظام متعارف
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور بورڈ کا تاریخی اقدام، پریکٹیکل امتحانات کے لیے پہلی بار خودکار نظام (Automation) متعارف کروا دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فور کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی ہدایات پر تعلیمی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا۔
پریکٹیکل امتحانات میں ممتحن (Examiners) کی ڈیوٹیاں اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے لگائی گئی ہیں۔
خودکار نظام سے سفارشی کلچر کا خاتمہ ہوگا، کوئی اپنی مرضی کے سینٹر میں ڈیوٹی نہیں لگوا سکے گا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر امتحانی عمل میں شفافیت یقینی بنا دی گئی۔
لاہور بورڈ کے تمام پریکٹیکلز اب سینٹرل مارکنگ کی طرف منتقل، تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔