پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے 38 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ میرا اپنی ٹیم کو پیغام ہے کہ آخری گیند تک لڑنا ہے، انہوں نے کہا کہ محمد نعیم اور ریان برل آج کھیل رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک نیا موقع ہے اور ہم اپنی جیت کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایرون ہارڈی آج کا میچ نہیں کھیل رہے، خرم شہزاد کو ان کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں