امریکہ سپر پاور نہیں رہا، گریٹر اسرائیل، اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بھی فلاپ ہوگیا: سراج الحق
نیلم: (دنیا نیوز) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ امریکہ سپر پاور نہیں رہا گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بھی بری طرح فلاپ ہو گیا۔
نیلم میں خطاب کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایران امریکہ جنگ کے بعد نئی دنیا وجود میں آئی ہے، ایک نیا عالم بن رہا ہے۔
سابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب امیدوں کا مرکز پاکستان ہے، خلیجی ممالک کی توقعات بھی پاکستان سے وابستہ ہیں۔
.jpg)
سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے، کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت رکھتے ہیں۔