وزیر توانائی کی یورپی یونین وفد سے ملاقات، پاور سیکٹر اصلاحات بارے تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِ توانائی اویس لغاری کی یورپی یونین وفد سے ملاقات ہوئی، پاکستان میں پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے یورپی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی، وزیر توانائی اویس لغاری نے وفد کو پاور سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی۔
اویس لغاری نے کہا کہ قومی گرڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اولین ترجیح ہے، اصلاحاتی عمل کے زریعے سمارٹ میٹرز کی تنصیب تیز کر دی گئی۔
.jpg)
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ٹرانسمیشن سسٹم اپ گریڈ، بیٹری سٹوریج سسٹم شامل کرنے پر کام جاری ہے، ڈسکوز کی نجکاری کا عمل تیز، یورپی کمپنیوں کیلئے مواقع ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ مہنگے آر ایف او پاور پلانٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 7000 میگاواٹ مہنگے منصوبے ختم کئے، 17 ارب ڈالر کی بچت کی گئی۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ آئی جی سی ای پی پلان میں بڑی تبدیلیاں، توانائی لاگت کم کرنے پر فوکس ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق یورپی وفد نے اصلاحات پر اظہار اطمینان کیا اور سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی، وفد کے ارکان نے کہ اکہ پاکستان کے پاور سیکٹر میں یورپی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں۔