28 اپریل کو کراچی میں ہونے والے کوالیفائر کی ٹکٹس سے متعلق اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 28 اپریل کو کراچی میں ہونے والے کوالیفائر کی ٹکٹس سے متعلق اعلان کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق 28 اپریل کے میچ کیلئے نیشنل سٹیڈیم کے ہر انکلوژر کی ٹکٹ 500 روپے ہوگی، کراچی میں فزیکل ٹکٹس سٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ سے خریدی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کوالیفائر کے لئے ای ٹکٹس کی سیل آج رات سے شروع ہوگی، کوالیفائر کیلئے فزیکل ٹکٹس کل صبح سے خریدی جا سکتی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق 29 اپریل اور 1 مئی کے ایلیمنیٹرز کی ٹکٹس بارے معلومات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں