پاکستان اور سری لنکا کی دو طرفہ مشق “شیک ہینڈز-II” تربیلا میں شروع
راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی دو طرفہ مشق “شیک ہینڈز-II” تربیلا میں شروع ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق دو ہفتے جاری رہے گی، پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ اور سری لنکن آرمی کی سپیشل فورسز شریک ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔
.jpg)
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں دوست ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا بھی اہم ہدف ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شریک دستے انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں اپنے عملی تجربات اور مہارت کا تبادلہ کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق سے باہمی ہم آہنگی میں مدد ملے گی۔