خواجہ آصف کی ایران، چین، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں
بشکیک: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران، چین، قازقستان اور تاجکستان کے وزرائے دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق خواجہ آصف نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران اہم ملاقاتیں کیں، جن میں دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس 28 اپریل 2026 تک جاری رہے گا، جس میں مختلف علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔