ایشین بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر نے بھارتی پہلوان کو شکست دیدی

سانیا: (دنیا نیوز) چین میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو شکست دے دی۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کر لیا، انعام بٹ نے بھارتی پہلوان کو 2-3 سے شکست دی۔

انعام بٹ نے مسلسل تیسری فائٹ جیت کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے، 80 کلو گرام کیٹیگری میں اسد اللہ نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں