پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے فیصلہ کن میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ کل پہلے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا ایلیمنیٹر بھی لاہور میں ہی یکم مئی کو کھیلا جائے گا، لیگ کا فائنل 3 مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں