قزاقوں کے ہاتھوں تحویل میں لئے گئے آئل ٹینکر کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی: (دنیا نیوز) بحیرہ عدن کے ساحل سے بحری قزاقوں کے ہاتھوں تحویل میں لیے گئے آئل ٹینکر کی پہلی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو بظاہر کسی قزاق نے بنائی ہے، ویڈیو میں آئل ٹینکر کے اندر ایک ہی ہال میں جہاز کا یرغمالی عملہ موجود ہے۔
ویڈیو میں اغوا کیے گئے پاکستانیوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، دیگر شہریت کے لوگ بھی موجود ہیں، ویڈیو میں یرغمالی کچھ افراد سو رہے ہیں جبکہ کچھ اداس بیٹھے ہیں۔
یرغمالیوں کے کراچی میں مقیم خاندان کے افراد نے اس ویڈیو میں اپنے پیاروں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
مغویوں کے خاندانوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ہمارے پیاروں کو جلد از جلد بازیاب کرانے کے اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ نے مغویوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی، جہاز کے اغواء کو 8 روز ہوچکے ہیں۔