پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
دوڑ: (دنیا نیوز) باندھی کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی دو بوگیاں کلپ ٹوٹنے کے باعث الگ ہو گئیں، شدید گرمی میں ٹرین رکنے سے مسافروں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ریلوے عملہ نے ہنگامی بنیادوں پر کلپ کی مرمت کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا، حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت کچھ دیر متاثر رہی۔