دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، ملزموں کی فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق
فیصل آباد: (دنیا نیوز) لنڈیانوالہ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
فائرنگ سے 65 سالہ ناصر اور اسک ا 35 سالہ بیٹا امتیاز جاں بحق ہوا، زخمی ہونے والے 50 سالہ جعفر حسین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، دوہرے قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
فیصل آباد پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔