گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل کر ماں بیٹی جاں بحق، بیٹے کی حالت تشویشناک
احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) گھریلو جھگڑے کے باعث خاتون کا افسوسناک اقدام ، خاتون نے گندم میں رکھنے کی زہریلی گولیاں کھا کر دو بچوں کو بھی کھلا دیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی گولیاں نگلنے کے باعث ماں، بیٹی جاں بحق ہو گئیں جبکہ بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ شکیلہ بی بی کے نام سے ہوئی، جاں بحق بچی کی شناخت دو سالہ عمارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 سالہ امیر حمزہ کی حالت تشویشناک ہے، افسوسناک واقعہ تھانہ چنی گوٹھ کے علاقے ٹاہلی والا میں پیش آیا۔