معرکۂ حق پاکستانی تاریخ کا روشن اور قابلِ فخر باب ہے: چوہدری شجاعت
لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر قوم اور افواجِ پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “معرکۂ حق” پاکستانی تاریخ کا روشن اور قابلِ فخر باب ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور پیشہ ورانہ جواب دیا، تاہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج نے بہادری اور عسکری مہارت کی نئی مثال قائم کی، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید برآں، انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق قومی اتحاد، یکجہتی اور استقامت کی علامت بن گیا ہے، بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔